کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی دو خواتین نے تاریخ رقم کر تے ہوئے انٹرنیشنل سیلنگ جج بننے کیلئے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔ پاکستان ائیر فورس کے یاٹ کلب سے تعلق رکھنے والی زویا اسد علی اور مہناز جمیل تھائی لینڈ میں ورلڈ سیلنگ کے امتحان میں عمدہ نمبرز سے پاس ہوئیں۔ انہیں4 سال کے اندر تین انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرنا ہوگی، کارکردگی دیکھنے کے بعد انہیں انٹرنیشنل سیلنگ جج کا درجہ مل سکے گا۔ اس سے قبل پاکستان کے 3 سیلرز انٹرنیشنل ججز رہ چکے ہیں، 80 کی دہائی میں کیپٹن ذکا اللہ چوہدری مرحوم اور ایڈمرل ریٹائیرڈ خالد محمود اختر انٹرنیشنل سیلنگ کے ججز رہے۔