• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکو روبیو کا پابندیوں کے باوجود ٹرمپ کے ہمراہ چین کا دورہ

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جن پر چین نے طویل عرصے سے پابندیاں عائد کر رکھی تھیں، اب ایک نئے نام اور سفارتی چال کے ذریعے صدر ٹرمپ کے ہمراہ بیجنگ کے دورہ پر ہیں،بیجنگ نے مارکو روبیو پر عائد داخلے کی پابندی کو تکنیکی طور پر نظرانداز کیا ہے،اگرچہ روبیو کو انسانی حقوق کے مسائل پر چین نے بلیک لسٹ کیا تھا، لیکن ٹرمپ انتظامیہ میں ان کے وزیر خارجہ بننے کے بعد چین نے انہیں خوش آمدید کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔روبیو چین کے سخت ناقد مانے جاتے ہیں، پہلی بار بطور سیکریٹری آف اسٹیٹ بیجنگ پہنچ رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے باضابطہ ٹرانسکرپٹ میں نیا نام استعمال کیا ہے،یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب چین نے ایران سے متعلق امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے اور اپنی پانچ آئل ریفائنریوں پر امریکی پابندیوں کے خلاف "بلاکنگ آرڈر" جاری کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید