• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا‘ 450 سے زائد نایاب اور قیمتی نوادرات بازیاب؛ پاکستان کے حوالے

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) امریکا نے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ 450سے زائد نایاب اور قیمتی نوادرات بازیاب کرکے پاکستان کے حوالے کر دیے۔ اسلام آباد میوزیم میں تقریب کے دوران پاکستانی حکام کے سپرد نوادرات میں گندھارا تہذیب، مہرگڑھ اور بدھ مت سے متعلق تاریخی اشیا شامل ہیں جنہیں مختلف ادوار میں پاکستان سے اسمگل کرکے بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمعاون امریکی وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ایس پال کپور نے کہا کہ یہ نوادرات پاکستان کی عظیم تاریخ اور ثقافتی ورثے کی علامت ہیں، ان تاریخی اشیا کی واپسی دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کا مظہر ہے۔امریکی حکام کے مطابق نوادرات کو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے اینٹی ٹریفکنگ یونٹ نے تحقیقات کے دوران برآمد کیا۔
ملک بھر سے سے مزید