• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم

لاہور (آصف محمود بٹ)پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔ نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کی نگرانی کیلئے ایک منظم، شفاف اور شواہد پر مبنی طریقہ کار متعارف کراناہے۔حکا م کے مطابق ضلعی و ڈویژنل سطح پر ماہانہ کمیٹیاں قائم،حکومت نے قانونی رائے اور استغاثہ صوابدید میں مداخلت روک دی۔ پنجاب حکومت نے فوجداری نظامِ انصاف میں احتساب، ادارہ جاتی رابطوں اور استغاثہ کے انتظامی ڈھانچے کو مؤثر بنانے کیلئے ایک اہم اصلاحاتی اقدام کے تحت صوبے بھر میں پہلی مرتبہ سرکاری پراسیکیوٹرز کیلئے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر پرفارمنس ریویو کمیٹیاں (PRCs) قائم کر دی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید