ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوجناح سب ڈویژن رحیم یار خان کے لائن مین گریڈ فرسٹ کو محکمہ سے طویل عرصے تک ڈیوٹی سے غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کر دیا۔ایس ڈی او جناح سب ڈویژن رحیم یار خان شہباز علی نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے لائن مین فرسٹ احمد فیضان کو ملازمت سے برطرف کرنیکی سزا سنائی ۔ جناح سب ڈویژن میں تعینات لائن مین گریڈ فرسٹ یکم فروری 2025ء سے مسلسل اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر چلے آ رہے تھے ۔