راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 16مئی ہفتہ کل مقامی شادی ہال میں ہو گی۔ مہمانِ خصوصی ناظم اعلٰی منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور ہوں گے،جبکہ مختلف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے دلہنوں کو چار سے پانچ لاکھ روپے کے جہیز کے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے، جس میں فرنیچر، گھریلو سامان اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہوتی ہیں۔