• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر فریقین سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ نے شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر فریقین سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا، میئر کراچی، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے 2016 میں شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا، کے ایم سی کے وکیل نے یقین دہانی کروائی تھی کہ تجاوزات کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے گی، عدالتی احکامات کے برخلاف نگرانی کا موثر نظام نہیں بنایا گیا، کے ایم سی کی ہٹائی گئی تجاوزات دوبارہ قائم ہوچکی ہیں، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر میئر کراچی، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں افسران عدالت میں پیش ہوں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید