کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ نے ٹی ایم سیز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کے ایم سی کے وکیل کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو 50 فیصد واجبات کی ادائیگی کردی گئی مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی جاچکی ہے۔ باقی واجبات بھی بہت جلد ادا کردیئے جائیں گے۔