• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کا تاریخی اجراء

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)پاکستان نے چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کا تاریخی اجراءکر دیا، 25کروڑ ڈالر ( ایک ارب75 کروڑ یوآن )کے بانڈز پر ایک ارب 26کروڑ ڈالر( 8ارب80کروڑ یوآن )کی پیش کش آئی ہیں جو ڈیمانڈ سے پانچ گنا زیادہ ہیں ،یہ بانڈ صرف اڑھائی فیصد کی پرکشش شرح سود پر جاری کیاگیا ہے ،وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہپانڈا بانڈ کا اجرا تاریخی کامیابی ،پاکستان کے نئے معاشی باب کا آغاز ہے، پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ،، وزارت خزانہ کے مطابق پانڈا بانڈ کی مجموعی مالیت ایک ار ڈالر ہو گی جو ابتدائی طور پر 25کروڑ ڈالر کا جاری کیاگیا ہے تاہم پہلی ہی بولی میں مجموعی مالیت سے زیادہ کی ڈیمانڈ آئی ہے، پاکستان نے بڑی معاشی کامیابی حاصل کر لی ہے اور عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات پر بھر پور اعتماد کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید