• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف تھانوں کو دو کروڑ روپے رشوت دینے کا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوکین کوئن انمول عرف پنکی کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آنا شروع ہوگئے ، دوران تفتیش  ملزمہ نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے والے تھانوں کے نام  لئے ہیں ، گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی نے اپنے گینگ میں شامل کارندوں کی نہ صرف نشاندہی کی ہے  بلکہ کچھ اہم شخصیات کو اپنا کسٹمر بتایا ہے جن میں شوبزبزنس،سیاست اور بیروکریٹ خریداروں کے نام بتاتے ہوئے پولیس پر 2 کروڑ کی رشوت وصول کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے ، ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کی تفتیش سے متعلق ایک مبینہ رپورٹ میں اس نے کچھ شخصیات کو اپنا کسٹمر قرار دیا جس میں چند کا تعلق مبینہ طور پر سیاست اور شوبز سے بتایا جارہا ہے ، ملزمہ انمول عرف پنکی نے تفتیش کے دوران مبینہ طور پر ڈیفنس کے تھانوں درخشاں ، گذری اور بوٹ بیسن پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے مختلف اوقات میں مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے رشوت وصول کی اور سال 2024 میں بھائی شوکت کی بوٹ بیسن پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ایک پولیس افسر مبینہ طور پر اس کے نیٹ ورک کے افراد کو گرفتار کر کے رشوت وصول کرتا رہا جسے وہ راستے سے ہٹانے کے لیے اجرتی قاتل کی خدمات لینے کا بھی سوچ رہی تھی۔
اہم خبریں سے مزید