• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کا نئی آئل پائپ لائن کا منصوبہ، ہرمز کو بائی پاس کردیا جائیگا

کراچی (نیوز ڈیسک) یو اے ای کا برآمدی صلاحیت دوگنا کرنے کیلئے نئی آئل پائپ لائن کا منصوبہ، ٹرمپ کا ایران کی میزائل صلاحیت برقرار رکھنے کی رپورٹس سے اختلاف، 80 فیصد خاتمے کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ابوظہبی میڈیا آفس نے جمعہ کے روز بتایا کہ متحدہ عرب امارات 2027 تک فجیرہ کی بندرگاہ کے ذریعے اپنی برآمدی صلاحیت کو دوگنا کرنے کے لیے ایک نئی آئل پائپ لائن کی تعمیر تیز کرے گا، جس سے آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے کی اس کی صلاحیت میں وسیع پیمانے پر اضافہ ہوگا۔ ابوظہبی میڈیا آفس نے بتایا کہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید نے ایک ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کو ویسٹ-ایسٹ پائپ لائن منصوبے کو تیز کرنے کی ہدایت کی، اور مزید کہا کہ پائپ لائن زیر تعمیر ہے اور اگلے سال کام شروع کرنے کی امید ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید