بیجنگ(جنگ نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بیجنگ میں واقع انتہائی محفوظ اور عام طور پر بند رہنے والے سرکاری کمپاؤنڈ ’’ژونگنانہائی‘‘کا دورہ کرایا، جو چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی کونسل کے دفاتر کا مرکز ہے۔یہ تاریخی مقام ممنوعہ شہر اور تیانانمن اسکوائر کے قریب واقع ہے اور پہلے شاہی باغ کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔