ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 15ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، جلیل آباد پولیس نے ملزم شعیب سے 630گرام چرس ،ملزم ناصر سے 40لیٹر شراب، چہلیک پولیس نے ملزم محسن سے 18لیٹر شراب ،ملزم سرور سے 15لیٹر شراب ،شاہ شمس پولیس نے ملزم دانش سے 530گرام چرس ،ملزم فیضان سے 2050گرام چرس ،کوتوالی پولیس نے ملزم رمضان سے 1100گرام چرس ،قادر پورراں پولیس نے ملزم عنصر سے 9لیٹر شراب، گلگشت پولیس نے ملزم مشتاق سے 300گرام چرس ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم عرفان سے 1140گرام ہیروئن، سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عدیل اجمل سے 540گرام چرس ،دولت گیٹ پولیس نے ملزم عبدالغفور سے 10لیٹر شراب ،حرم گیٹ پولیس نے ملزم اسماعیل سے 40لیٹر شراب، ملزم غلام جیلانی سے 40لیٹر شراب اور بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم آصف سے 1060گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ چہلیک پولیس نے جعلی و فرضی سٹامپ پیپر تیار کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ ڈی ایچ اے پولیس نے انسپکٹر کی بھرتی میں بغیر دوڑ کے پاس ہونے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ گلگشت پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے واردات کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے نوسربازی کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔