ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ موسمیاتی تبدیلی، گرین یوتھ موومنٹ کلب اور یونیسکو چیئر کے اشتراک سے ’’ورلڈ مائیگریٹری برڈز ڈے‘‘بارےآگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا مقصد مہاجر پرندوں کے تحفظ، حیاتیاتی تنوع کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا، اس موقع پر ڈاکٹر مقرب علی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر پرندے قدرتی ماحولیاتی نظام کا اہم حصہ ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،تقریب میں طلبہ نے مہاجر پرندوں کے تحفظ اور برڈ بائیوڈائیورسٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف پوسٹرز اور ماڈلز پیش کیے۔