• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وحدت یوتھ کا دو روزہ پیروان ولایت کنونشن آج سے شروع ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ کا مرکزی دو روزہ پیروان ولایت کنونشن آج سے ملتان میں شروع ہوگا مرکزی کنونشن میں پاکستان بھر کے تمام ڈویژن اور تحصیلوں کے نمائندگان، مبصرین اور کارکنان شریک ہونگے‘ مرکزی کنونشن سے مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (آن لائن) مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی‘ مرکزی چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی‘ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی صدر وحدت یوتھ سید یاور علی کاظمی ، مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ علامہ تصور علی مہدی اور مرکزی نائب صدر وحدت یوتھ مولانا راجہ مصطفی حیدر اور دیگر شریک ہونگے،مرکزی کنونشن کے دوسرے روز وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر کا انتخاب ہوگا اور نئے مرکزی صدر کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید