• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ کا طالبات اور والدین کیلئے الرٹ جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ کا طالبات اور ان کے والدین کے لیےالرٹ جاری ، یونیورسٹی میں تھیسز، ڈگری، اسناد اور دیگر تعلیمی و انتظامی سروسز کے حوالے سے کسی قسم کی اضافی یا غیر قانونی فیس مقرر نہیں کی گئی، ترجمان یونیورسٹی کے مطابق اگر کوئی طالب علم کسی فرد، ایجنٹ یا ملازم کو ذاتی طور پر رقم ادا کرتی ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری خود اس طالب علم پر عائد ہوگی اور یونیورسٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا یونیورسٹی انتظامیہ خبردار کرتی ہے کہ بعض عناصر طلبہ کو مختلف تعلیمی امور میں سہولت فراہم کرنے کے نام پر پیسے طلب کر سکتے ہیں، لہٰذا طلبہ اور والدین ایسے افراد سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو رقم ادا نہ کریں اگر کوئی شخص تھیسز، فیس، اسناد یا دیگر معاملات میں رقم طلب کرے تو فوری طور پر متعلقہ حکام یا یونیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے تاکہ ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ملتان سے مزید