ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں،چک 16 ڈبلیو بی اور ٹبہ سلطان پور میں 520 کلوغیر معیاری قلفیاں اور 100 لیٹر ایکسپائری کولڈ ڈرنکس تلف، قلفی یونٹ کو 65 ہزار اور ہول سیل پوائنٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا گیا، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے چک 16 ڈبلیو بی اور ٹبہ سلطان پور میں کارروائی کی جہاں قلفیوں کی تیاری کیلئے مصنوعی مٹھاس اور ناقص اجزاء کی ملاوٹ کی جارہی تھی،اسی طرح زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس کی موجودگی پر ہول سیل پوائنٹ کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی،فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مضر صحت 520کلو قلفیاں اور100لیٹر ناقص مشروبات موقع پر تلف کرکے فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے۔