ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن مطابق محفوظ پنجاب کے تحت مساجد میں ٹریفک آگہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے،سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے مساجد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں اور علماء کرام کیلئے لیکچرز کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی، اس موقع پر علماء کرام نے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے محفوظ پنجاب کے سلسلہ میں جاری خصوصی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی، اس کے علاوہ مدرسے کے طلبہ کو بھی لیکچر دیا گیا جس میں انہیں روڈ سیفٹی قوانین کی اہمیت اور ان پر عمل نہ کرنے کے نقصانات بارے بتایاگیا۔