• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی کاسلیکشن بورڈ اجلاس ختم، متعدد اساتذہ کی ترقی

ملتان (سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈ اجلاس ختم،متعدد اساتذہ کو ترقی دے دی گئی، اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے کی،ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر محمد بنیامین (اینٹامولوجی)، ڈاکٹر عمران قادر (بایوٹیکنالوجی)، ڈاکٹر نعیم سرور، ڈاکٹر اعجاز احمد رندھاوا، ڈاکٹر احمد شیر، ڈاکٹر اللہ وسایا، ڈاکٹر توقیر یاسر اور ڈاکٹر اسد بخاری (ایگرونومی)، ڈاکٹر شاہف اعجاز (ہارٹیکلچر)، ڈاکٹر محمد عابد (پلانٹ پیتھالوجی)، ڈاکٹر عبدالشکور (فزکس)، ڈاکٹر سمیرا رسول (بایوٹیکنالوجی) اور ڈاکٹر احمد شہزاد (شماریات) شامل ہیں۔اسی طرح ڈاکٹر محمد اسحاق (ڈی وی ایم) کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر عبید الرحمن اور ڈاکٹر سارہ محمود (سائیکالوجی)، انجینئر ڈاکٹر ظفر حسین اور ڈاکٹر حمید محمود (ایگریکلچرل انجینئرنگ)، ڈاکٹر فرح لطیف ناز (ایجوکیشن)، ڈاکٹر سید ذیشان ہمدانی (سپورٹس سائنس)، ڈاکٹر حافظ فیاض احمد (سرائیکی ایریا اسٹڈی سنٹر)، ڈاکٹر عبدالمجید (فارمیسی)، انجینئر ڈاکٹر فرقان خورشید (ٹیکسٹائل کالج)، ڈاکٹر عمران پاشا (پولیٹیکل سائنس)، ڈاکٹر کاشف صدیق (جینڈر اسٹڈیز)، ڈاکٹر مظفر علی خان (مائیکرو بایولوجی)، ڈاکٹر آمنہ خان اور ڈاکٹر شکیل احمد (شماریات) شامل ہیں۔
ملتان سے مزید