• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایکسائز سےگڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرایکسائز ملتان ڈویژن افتخار بھلی اور دیگر افسران سے پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اختر ملک، سرپرست اعلیٰ مظفرگڑھ اعجاز ملک، صدر جنوبی پنجاب ملک ساجد اعوان، صوبائی رابطہ سیکرٹری پنجاب سید فضل عباس شاہ شامل تھے، ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مختلف مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی، خصوصاً ان جھوٹی درخواستوں کے حوالے سے جن میں پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا نام استعمال کرکے افسران کو بلیک میل اور بھاری رقوم کا مطالبہ کیا جاتا رہا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ای ٹی او ایکسائز نے یقین دہانی کروائی کہ جھوٹی درخواستیں دینے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
ملتان سے مزید