• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا مغربی کنارے کو کنٹرول میں لینے کا منصوبہ انتہائی تشویشناک ہے، شجاع الدین شیخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چین اور امریکااپنے مفادات کے حصول کی دوڑ میں مسلم ممالک کے وجود کو دائوپر لگا رہے ہیں، اسرائیل کا اوسلو معاہدہ توڑ کر مغربی کنارے کو کنٹرول میں لینے کا منصوبہ انتہائی تشویش ناک ہے، ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بھاری بھرکم تجارتی اور حکومتی شخصیات کے ساتھ دورہ چین جاری ہے،عالمی طاقتوں کے اس کھیل میں نقصان صرف مسلم ممالک کا ہو رہا ہے، امیر تنظیم اسلامی نے مزید کہا کہ درحقیقت اسرائیل مسجداقصیٰ کو (معاذ اللہ) شہید کرکے اس کی جگہ تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر کی تیاری کر رہا ہے اور یہ معاملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ملتان سے مزید