ملتان (سٹاف رپورٹر) ادیبوں اور شعرا کے ایک وفد نے سرائیکی ایریا سٹڈی سینٹر جامعہ زکریا کا دورہ کیا، وفد نے سینٹر کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رحمی حفیظ ،ڈاکٹر عارف رجوانہ ،اور ڈاکٹر حافظ محمد فیاض سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں شعبہ سرائیکی کے تدریسی امور اور ان میں مزید بہتری بارے بات کی گئی،ملاقات میں معروف شاعر اور ناول نگار رفعت عباس ʼ ادیب و شاعر خالد اقبال ʼ محبوب تابش اطہر جہانیاں کاظم عرفان اور جام طارق شامل تھے ۔