• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹیکلچر ایجنسی کے افسران و ملازمین عید الاضحی کے ایام میں ڈیوٹی سر انجام دینگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کی زیر صدارت عید الاضحیٰ بارے اجلاس،عید کے ایام میں افسران سمیت ملازمین ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے، پارکوں میں سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے لیے ٹاسک تفویض،عید پر میکینکل رائڈز فٹنس سرٹیفکیٹ سے مشروط،پارکوں میں عارضی سٹالز کے ایڈورٹامنٹ کی ہدایات،انھوں نے مزید کہا کہ عید پر انشاء اللہ پارکوں میں مثالی انتظامات کیے جائیں گے، پارکوں کے گرد تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی۔غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور اوور چارجنگ پر زیرو ٹالرینس ہو گی۔ ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے مزید کہا کہ عید کے ایام سٹی پولیس اور ٹریفک پولیس کے تعاون سے پارکوں کی سیکورٹی مزید بہتر کریں گے۔ مکینکل رائڈز کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو جھولوں کی سرٹیفکیٹ اور فٹنس کی جانچ پڑتال کرے گی۔فیملیز پارک میں سیکورٹی کے بہترین کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔عید الاضحی پر پارکوں، گرین بیلٹس اور جوکوں پر بہترین تزین و آرائش کریں گے۔پارکوں میں عوامی سہولیات کے لیے بھرپور اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
ملتان سے مزید