ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں اکمل تھہیم نے مسلم لیگ ن سے اپنی 30 سالہ وابستگی ختم کر دی اورپاکستان عوام پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر میاں اکمل نے کہا جب بھی شاہد خاقان عباسی کو فون کیا انہوں نے فوری میرا فون اٹھایا ، مسلم لیگ ن نے غریب عوام کو مہنگائی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ خاقان عباسی غریبوں کے لیے کچھ کریں گے مرکزی صدر پاکستان عوام پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ملک چلانے کے لیے سب سے پہلے غریب عوام کا خیال رکھا جاتا ہے مگر حکومتی پالیسیوں نےعوام کو ایک وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا۔