ملتان (سٹاف رپورٹر) واساانتظامیہ کی مبینہ غفلت،رحمان پورہ سمیجہ آباد سمیت مختلف علاقے سیوریج کےپانی میں ڈوب گئے، تعفن پھیلنے سے لوگ خطرناک بیماریوں میں مبتلا، اہل علاقہ کا احتجاج، واسا آفس کےگھیراو کا اعلان، تفصیلات کے مطابق رحمانپورہ سمیجہ آباد کے مکینوں حاجی رب نواز ، اللہ بخش، ریاض احمد، خالد نواز ، آصف نواز، حاجی مشتاق احمد ، عبدالرشید خان، فلک شیر ، رضوان، زاہد اوروارث سمیت دیگر شہریوں نے واسا کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ر حمان پورہ سمیجہ آباد سمیت مختلف علاقوں گلی نمبر 12,13,14اور 15جوکہ سیوریج بند ہونے سے عرصہ سے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس پر علاقہ پر مشتمل وفد نے ایم ڈی واسا فیصل شوکت ڈائریکٹر سیوریج ریکوری سعید ڈوگر سمیت دیگر افسران سے ملاقات کرکے آگاہ کیا لیکن تاحال کوئی انتظام نہ کیا گیا ہے، اہل علاقہ کے مطابق کئی گھر گندے پانی کی وجہ سے خستہ حال ہوچکے ہیں جو کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں، سخت گرمی کی وجہ سے گندے پانی میں تعفن پیدا ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر ایم ڈی واسا نے اپنی روش نہ بدلی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے واسا آفس کا گھیرائوکیا جائے گا جس کی ذمہ داری ایم ڈی واسا اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔