• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے کے زیر اہتمام ترقی پانیوالے ڈاکٹرز کے اعزاز میں تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ملتان کے زیر اہتمام ترقی پانے والی فیکلٹی اور ایف سی پی ایس میں کامیابی حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کا مقصد نوجوان ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کو سراہنا اور طبی شعبہ میں ان کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا، تقریب سے پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی پی ایس جیسے اعلیٰ امتحان میں کامیابی ڈاکٹرز کی محنت، لگن اور پیشہ وارانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جدید طبی تقاضوں کے مطابق تربیت یافتہ سپیشلسٹ ڈاکٹرز معاشرے کیلئے قیمتی سرمایہ ہیں اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
ملتان سے مزید