ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 22مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے میں ندیم عباس سے ڈاکو نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں اشرف علی سے ڈاکوئوں نے 20ہزار روپے لوٹ لیے، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے میں حیدر علی کا موبائل فون نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر چھین لیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں تنویر سے نامعلوم ملزمان نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں فہیم سے ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھین لی جب کہ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں کاشان کا بکرا، شاہ رکن عالم کے علاقے میں شہباز ،سیتل ماڑی کے علاقے میں پرویز کی موٹرسائیکلیں، جاوید کے پانچ لاکھ روپے اور ڈھائی تولہ زیورات، لوہاری گیٹ کے علاقے میں امائمہ اور خواجہ اسد، گلگشت کے علاقے میں فیصل کے موبائل فونز، جمیل کی موٹر بجلی، کینٹ کے علاقے میں صابر حسین کا سامان، وقاص کا کیمرا، فضل الرحمن کا میٹر بجلی، رمضان کا موبائل فون، مظفر آباد کے علاقے میں طاہر کی موٹر سائیکل، ذیشان اور ثناء اللہ کے موبائل فونز، قطب پور کے علاقے میں رمضانہ بی بی کی جیولری وغیرہ اور شاہ شمس کے علاقے میں عاطف کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔