غزہ(جنگ نیوز)اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈز کے سربراہ اہلیہ و بیٹی سمیت شہیدہوگئے۔ اسرائیل اور حماس دونوں نےعزالدین الحداد کی شہادت کی تصدیق کر دی، غزہ پر حملوں میں متعدد دیگر فلسطینی بھی شہید ہوئے۔واقعے کوبزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے فلسطینی تنظیموں نے اظہارِ تعزیت کیا اور کہا کہ یہ کارروائی مزاحمتی تحریک کو کمزور نہیں کرسکے گی ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ عزالدین الحداد کو شہید کر دیا ہے، جس کی بعد ازاں حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں نے بھی تصدیق کی ہے۔