بیروت( جنگ نیوز) جنگ بندی توسیع کے باوجود لبنان پراسرائیلی فضائی حملے، 6 افراد شہید، تین امدادی کارکن بھی نشانہ بنے، دونوں ملکوں نے ایک روز قبل ہی 45 دن جنگ بندی توسیع پر اتفاق کیا تھا۔اقوام متحدہ کا اظہار تشویش، صہیونی بمباری کے بعد شہریوں کی نقل مکانی،حزب اللہ نے جوابی حملوں کا دعویٰ کیا۔ اسرائیل نے جنگ بندی میں توسیع کے ایک روز بعد جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تین امدادی کارکنوں سمیت چھ افراد شہید ہوگئے۔ متعدد دیہات سے شہریوں کی نئی نقل مکانی شروع ہوگئی۔ لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کم از کم پانچ دیہات پر کیے گئے جبکہ اسرائیل نے کارروائی سے قبل نو دیہات کیلئے انخلا کی وارننگ بھی جاری کی تھی۔