• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی میں ضم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر/ناصر چشتی )وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ(BOI) کو ایس آئی ایف سی(SIFC) میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرا ئع کے مطا بق انضمام کا عمل وزیراعظم شہباز شریف کے 23 مئی کو متوقع دورۂ چین سے قبل مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔یہ پیش رفت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت سرمایہ کاری تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔نئے ڈھانچے کے تحت ایس آئی ایف سی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاری پالیسی پر عملدرآمد میں مرکزی کردار ادا کرے گی ۔

اہم خبریں سے مزید