اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔اب سیلولر موبائل آپریٹرز کے لئے مختص اسپیکٹرم 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر 754 میگا ہرٹز ہو گیا ہے۔ حکومت ملک میں 5G کے مکمل تیز تر نفاذ، قومی فائبرائزیشن پالیسی کی تکمیل اور مقامی ڈیوائس مینوفیکچرنگ کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی یومِ ٹیلی مواصلات و معلوماتی معاشرہ مئی 2026پر اپنے پیغام میں کہی ۔