• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر اور وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل کیلئے مشترکہ کوششوں کا عزم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر/نمائندہ خصوصی ) صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل کیلئے مشترکہ کوششوں کا عزم کا اظہا رکیا ہے،ہفتہ کے روز عالمی یوم نکبہ کے موقع پر اپنے پیغام میں دونوں شخصیات نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم، قبضے اور تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت، آزادی اور وقار کی منصفانہ جدوجہد کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں، یہ دن 1948 کے ان المناک واقعات کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں اور زمینوں سے بے دخل ہوئے اور انہیں طویل عرصے تک مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صدر زرداری نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے نکبہ محض تاریخ کا ایک بند باب نہیں بلکہ ایک مسلسل حقیقت ہے، جو قبضے، بے دخلی، محرومی اور بنیادی حقوق سے انکار کی صورت میں آج بھی جاری ہے۔پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اقوامِ متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر ان کے جائز اور ناقابلِ تنسیخ حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید