کراچی (نیوز ڈیسک) عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔
مسقط کی پوزیشن غیر واضح، ہرمز میں تجارتی جہازوں پر فیس کی ایرانی تجویز پر خاموشی، امریکا مخالف ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشمکش میں پھنس گیا ہے۔
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خلیجی ریاست عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظامات پر رابطہ کاری کر رہا ہے، جس میں تجارتی جہازوں پر فیس عائد کرنے اور ہر گزرنے والے جہاز سے اس کی قومی شناخت کی تفصیلات لینے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
تاہم مسقط نے اس حوالے سے کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا اور خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ امریکا اس منصوبے کی مخالفت کر رہا ہے۔