• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب

کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران کے خلاف جنگ میں زیادہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے بعض اعلیٰ حکام نے متحدہ عرب امارات کو ایران کے ساتھ جاری جنگ میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے اور خلیج میں واقع تہران کے ایک اہم جزیرے پر قبضہ کرنے کی ترغیب دی ہے، جس کے تحت لوان جزیرے کو ہدف بنانے کی بات بھی سامنے آئی ہے، یہ وہ جزیرہ ہے جس پر مبینہ طور پر اپریل کے آغاز میں خفیہ فضائی حملوں کے دوران بمباری کی گئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید