• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، کھانے پینے کی دکانوں اور شادی ہالز پر ہوگا ،صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے مطابق کاروباری مراکز اب پابندیوں کے بغیر معمول کے مطابق اپنے اوقاتِ کار جاری رکھ سکیں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل پنجاب نے بھی پابندی ختم کر دی تھی،سندھ کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے 10 اپریل 2026 کے لاک ڈائون نوٹیفکیشن کے تحت شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، فوڈ آئوٹ لیٹس، شادی ہالز اور مارکیٹز کو جلد بندکرنے کی عائد کردہ پابندی ختم کر دی گئی ہے ، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے مطابق کاروباری مراکز اب پابندیوں کے بغیر معمول کے مطابق اپنے اوقاتِ کار جاری رکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید