• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 ویں ترمیم کے فی الحال آثار نظر نہیں آرہے، اعظم نذیر تاڑر

لاہور(کورٹ رپورٹر)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں موجود اپنے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاجب بھی اتحادیوں کی طرف سے سگنل موصول ہوگا پھر رہنمائی بھی ہوگی ،ہم مخلوط حکومت میں ہیں عام قانون سازی بھی مشاورت کے بغیر نہیں کرتے تو آئینی ترمیم کیسے مشاورت کے بغیر کرسکتے ہیں ؟سارے سٹیک ہولڈر ملکر بیٹھیں گے ،کچھ ایشوز ایسے ہیں جن پر اتفاق رائے ضروری ہے ،2009 میں بھی اتفاق رائے ہوگیا تھا اب بھی کوئی قومی ڈائیلاگ ہوا تو اس پر اتفاق رائے پیدا کریں گے ،جب بھی کوئی ترمیم آئے گی پہلے پارلیمنٹ میں موجود حلیف جماعتوں سے مشاورت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید