اسلام آباد (عاطف شیرازی) حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کر دیا ،نئی قیمت 330روپے22پیسے فی لیٹر مقرر،فضائی اخراجات میں کمی ،ہوائی سفر کے کرایوں میں نرمی کا امکان ہے ۔حکومت نے طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن (جیٹ فیول) کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ، جس کے نتیجے میں فضائی شعبے کے اخراجات میں کمی اور ہوائی سفر کے کرایوں میں نرمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جیٹ فیول کی قیمت میں 111 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ، جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔ اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر تھی۔