کوئٹہ (پ ر) حکومتِ بلوچستان نے اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیںجس کے تحت ’’پیپلز ہیلتھ پروگرام‘‘ کا آغاز کیا جا رہا ہےیہ صوبہ بھر میں ہیلتھ انشورنس کی ایک جامع اسکیم ہےجو بلوچستان کے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد حاضر سروس سرکاری ملازمین، پنشنرز اور اُن کے خاندانوں کو کیش لیس طبی سہولیات اور مکمل طبی تحفظ فراہم کرے گی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی،وزیر صحت بخت محمد کاکڑاوراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب جاوید حسین شامل تھے اس معاہدے پر مجیب الرحمان پانیزئی اور محمد عشر نے باضابطہ طور پر دستخط کیے اس موقع پر وزیرصحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ’’پیپلز ہیلتھ پروگرام‘‘ کے تحت ایک مکمل ڈیجیٹل اور کیش لیس ہیلتھ کیئر نظام متعارف کروایا جا رہا ہےاس پروگرام کے ذریعے سرکاری ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کو پاکستان بھر میں اسٹیٹ لائف کے پینل میں شامل ایک ہزار سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں معیاری علاج کی سہولت دستیاب ہوگیشعیب جاوید حسین کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو اس امر پر فخر ہے کہ حکومتِ بلوچستان نے اس اہم پروگرام کے نفاذ کی ذمہ داری ہمارے سپرد کی ہے۔