کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔ افغان حکومت اور عوام کے درمیان فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی مرتب کرنا ضروری ہے۔ بھارت کی پاکستان مخالف پالیسی مؤثر نہیں رہی۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نےسوال اٹھایا کہ آیا امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں کمی آ رہی ہے، ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ یا معاہدے کی سمت کیا ہے، اور کیا چین آبنائے ہرمز جیسے حساس خطے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے یہ بھی تجزیہ پیش کیا کہ امریکا کی چین کو قابو کرنے کی پالیسی میں کسی بنیادی تبدیلی کے آثار موجود ہیں یا نہیں، اور ٹرمپ کا اگلا قدم سفارتی معاہدہ ہوگا یا کسی نئیکشیدگی کی صورت میں سامنے آئے گا۔