• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا ایمرجنسی، ڈبلیو ایچ او کا عالمی خطرے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا ایمرجنسی، ڈبلیو ایچ او کا عالمی خطرے کا اعلان، دونوں افریقی ملکوں میں80مشتبہ اموات، 246 کیسز اور 9تصدیق شدہ مریض سامنے آچکے، بنڈی بوجیو وائرس کے لیے منظور شدہ ویکسین موجود نہیں۔ سرحدی ممالک میں وائرس پھیلنے کا شدید خدشہ، عالمی ادارے نے مریضوں کی فوری علیحدگی، روزانہ نگرانی، اسکریننگ بڑھانے، سرحدیں بند نہ کرنے کی ہدایات دیدیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں پھیلنے والے ایبولا وائرس کے نئے بحران کو “بین الاقوامی تشویش کی صحت عامہ ایمرجنسی” قرار دے دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید