کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے ایک اڈا عراق کے مغربی صحرا میں فروری میں شروع ہونے والی جنگ کے لیے استعمال کیا جبکہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک دوسرا اسرائیلی اڈا بھی موجود تھا جو جون 2025 میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے دوران استعمال ہوا۔