• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں’ہفتہ طلباء سمر گالا‘ آج سے شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) کے خصوصی اقدامات کے تحت ’اسٹوڈنٹس ویک سمر گالا 2026ء ‘ منگل 19مئی 2026ء سے شروع ہورہا ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ سیکورٹی کے زیر اہتمام ’ہفتہ طلباء ‘ 23مئی تک جاری رہے گا جس میں متحرک سرگرمیاں اور رنگا رنگ پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں ۔ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز اینڈ سیکورٹی انجینئر ڈاکٹر صدام علی کھچی کا کہنا ہےکہ اسٹوڈنٹس ویک کے پہلے روز ’One Day Rule‘ (ایک دن کی حکمرانی) کی سرگرمی ترتیب دی گئی ہے جس میں منتخب طلبہ و طالبات یونیورسٹی کے عہدیداروں وائس چانسلر ، ڈینز ، چیئرپرسنز اور ٹیچرز کا کردار ادا کرتے ہوئے معمول کے فرائض انجام دیں گے ۔ پہلے روز کے دوسرے حصے میں کامیڈی شو کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مشہور و معروف کامیڈین اصغر کھوسو طلبہ و طالبات میں مسکراہٹیں بکھیریں گے ۔ انجینئر ڈاکٹر صدام علی کھچی نے مزید بتایا کہ ہفتہ طلباء کے دوسرے روز فلم ڈے کے ساتھ کارنیول ڈے منایا جائے گا جس میں تھیٹر ، اسکریبل ، پینٹنگ ، لیزر میز ، اوپن مائیک ، انڈور گیمز ، فیریز ویل کے علاوہ دیگر سرگرمیاں ہوں گی ۔ مسٹری ڈے اور فن ڈے میں بھرپور سرگرمیاں ہوں گی جبکہ کلاس 2026ء کی فیئرویل کی تقریب کے علاوہ گالا ڈنر اور میوزیکل نائٹ بھی منائی جائے گی جس میں مشہور گلوکار احمد جہانزیب پرفارم کریں گے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید