کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں جاری بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کی اجارہ داری اور سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف پارلیمانی اور عوامی سطح پر بھرپور احتجاج کا عندیہ دیا اور کہا کہ ساڑھے تین کروڑ کی آبادی والے شہر کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مفلوج کیا جا رہا ہے جسے اب مزید کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہر کے غریب اور متوسط علاقوں میں 14 سے 18 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ غیر انسانی اور بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اوور بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالنے کے باوجود کراچی کو اندھیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، سرجانی لیاقت آباد نیو کراچی نارتھ ناظم آباد اورنگی ٹاؤن اور فیڈرل بی ایریا جیسے گنجان آباد علاقوں میں رات میں بھی مسلسل کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ۔