کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر اسٹیل مل سے چوری شدہ قیمتی دھاتیں فروخت کرنے والے سنار سمیت 3 ملزمان زر ولی ، لقمان شیر اور سودیس گوہر کو گرفتار کر لیا ، پولیس کے مطابق سنار چوری شدہ سامان سے چاندی نکال کر فروخت کرتا تھا ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 ہزار 800 گرام چاندی ، تانبے کے پیسز ، کاپر وائر ، الیکٹرک سرکٹ ، وائٹ کاپر ، براس ، ویلڈنگ ہولڈر اور چوری میں استعمال ہونے والے دیگر اوزار برآمد کرلیے ، زر ولی اور لقمان گٹکا ماوا فروشی میں بھی ملوث ہیں ۔