• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید سلیم قادری مستحکم پاکستان کی جدوجہد میں مصروف تھے، شاداب نقشبندی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری کے یوم شہادت پر مرکزی اہلسنت پر مرکزی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مزارات اولیاء اور مساجد پر قبضہ کرنے والےفسادی ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، بانی و قائد شہید محمد سلیم قادری انتہا پسندی کا خاتمہ اور مستحکم پاکستان کی جدوجہد میں مصروف تھے، اپنے شہید قائد کے مشن پر چلتے ہوئے ملک کے دفاع اور ہر قسم کے تعصب کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے، شہید قائدین و کارکنان کی قربانیوں کو کسی طور بھی فراموش نہیں کرسکتے، دہشتگرد آج بھی آزاد دندناتے پھر رہے ہیں،حکومت نے ہمیں انصاف نہیں دیا د،ملک کے اداروں سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید