کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ممتاز خطیب علامہ صا دق عباس عابدی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے مابین تنائو کے فوری اور قابل عمل حل کی ضرورت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مخلصانہ ثالثی میں امن کی کوششوں کا دونوں فریق ممالک کو احساس کرنا ہوگا ،امریکا اور ایران اپنے اپنے مطالبات اور رویوں میں لچک پیدا کریںاور دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کو دھمکی دینے سے گریز کرے۔