• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید سلیم قادری کے عرس پر ملک بھر میں دعائیہ تقریبات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے امیر شہدائے اہلسنت،قائد و بانی محمد سلیم قادری کے سالانہ عرس موقع پر ملک بھر میں قرآن خوانی،دعائیہ تقریبات، لنگر، اور سبیلوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا، ذمہ داران و کارکنان اور جانثاران نے کراچی میں واقع مزارپر حاضری دے کر فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کیا ، مرکزی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری،مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی سمیت ملک بھر سے تنظیمی عہدیداران، کارکنان،علماء کرام،مشائخ عظام اور عوام اہلسنت نے بھرپور شرکت کی،محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اہلسنت کے اتحاد سے خوفزدہ شرپسند عناصر اور دہشت گردوں نے امیر شہدائے اہلسنت محمد سلیم قادری کو شہید کر دیامگر وہ ان کے فلسفے، نظریے اور مشن کو ختم نہ کر سکے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید