کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سعد ایدھی اور عالمی امدادی کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے امدادی مشن پر حملہ کھلی دہشتگردی اور انسانیت دشمن اقدام ، فلسطینیوں کیلئے امداد لے جانے والے رضاکاروں کو گرفتار کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،سعد ایدھی سمیت تمام امدادی کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔