• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلہٹ ٹیسٹ میں 437 رنز کا ہدف، پاکستان نئی تاریخ کے دہانے پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش میں ہونے والے تمام ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک بار کسی ٹیم نے 350 سے زیادہ رنز کا کامیابی سے تعاقب کیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے اب تک سب سے زیادہ 377 رنز کا تعاقب سری لنکا کے خلاف 2015 میں پالے کیلے میں کیا تھا، جبکہ چوتھی اننگز میں بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ورلڈ ریکارڈ 414 رنز ہے جب 2008 میں جنوبی افریقا نے پرتھ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔ سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے 437 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے جو ایک نئی تاریخ کو جنم دے سکتا ہے۔سلہٹ نے گزشتہ پانچ ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک کامیاب تعاقب دیکھا ہے، جب زمبابوے نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف تین وکٹوں سے فتح حاصل کرتے ہوئے 174 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ بنگلہ دیش کو زمبابوے سے 2018 میں سلہٹ کے افتتاحی ٹیسٹ میں 321 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 151 رنز کی شکست ہوئی جبکہ 2024 میں سری لنکا کے خلاف 511 رنز کے جواب میں 328 رنز کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ 2023 میں نیوزی لینڈ بھی اسی مقام پر 332 رنز کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا تھا اور اسے 150 رنز سے شکست ہوئی۔

اسپورٹس سے مزید