• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زون چھ نے مسلسل تیسرا سینئر کرکٹ ٹائٹل جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) کرکٹ ٹورنامنٹ ساتویں اور آخری راؤنڈ میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر زون چھ نے زون پانچ کو ایک اننگز اور 42 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ ٹورنامنٹ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ زون پانچ پہلی اننگز میں 164اور 184 رنز کے خسارے کے بعد دوسری اننگز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔سیف اللہ نے 4 اور محمد مکی نے تین وکٹ لیے۔ زون چھ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 350 رنز بنا ئے ۔ غلام اشرف 85 ،ارباز خان 64، عباد خان 50، سیف اللہ نے 41، کاشف علی نے 39 رنز بنا ئے۔

اسپورٹس سے مزید